نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

Darul Ifta

نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازہ جنازہ فرض عین ہے یا فرض کفایہ، اگر فرض کفایہ ہے تو کیا چند آدمی یہ نماز ادا کر لیں یا زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کا ثواب ہے،زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کے لیے قرآن و حدیث نے کیا طریقہ وضع کیا ہے؟

جواب

نماز جنازہ فرض کفایہ ہے،یعنی اگر بستی میں سے چند آدمیوں نے نماز جنازہ پڑھ لی تو باقی تمام سے فرض ساقط ہو جائے گا اور اگر کسی نے بھی نہ پڑھی تو تمام گناہ گار ہوں گے۔
(والصلاۃ علیہ) صفتھا(فرض کفایۃ) بالإجماع فیکفر منکرھا لأنہ أنکر الإجماع.قنیتہ (کدفنہ) وغسلہ وتجھیزہ فإنھا فرض کفایۃ.(الدر المختار:کتاب الصلاۃ:باب الجنائز: ٢/٢٠٧، سعید)
الصلاۃ علی الجنازہ فرض کفایۃ، إذا قام بہ البعض واحدا کان أو جماعۃ، ذکر اً کان أو أنثی، سقط عن الباقین، وإذا ترک الکل أثموا، ھکذا في التاتار خانیۃ. (الھندیۃ: کتاب الصلاۃ، الباب الحادي والعشرون، الفصل الخامس في الصلاۃ علی المیت: ١/١٦٢، رشیدیۃ)
الصلاۃ علیہ وھي فرض کفایۃ کما مر وعلیہ الإجماع.(الحلبي کبیر:کتاب الصلاۃ، فصل في الجنائز، ص:٥٨٣، سھیل اکیڈمی، لاھور).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer