مسجد کے کس حصے میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھیں؟

مسجد کے کس حصے میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنا اور داہنا پاؤں اندر رکھنا مسنون ہے، اس کے متعلق وضاحت فرمائیں کہ دعا مسجد کے بیرون گیٹ سے اندر داخل ہوتے وقت پڑھی جائے یا کہ اس حصہ میں داخل ہوتے وقت جہاں نماز پڑھی جاتی ہے، مسنون طریقہ کیا ہے؟

جواب

دعا مسجد کے اس مخصوص حصے میں داخل ہوتے وقت پڑھنی چاہیے، جہاں نماز پڑھی جاتی ہے۔

"عن أبي أسید قال : قال رسول الله ﷺ : ’’ إذا دخل أحدکم المسجد فلیقل : اللهم افتح لي أبواب رحمتک".(صحیح مسلم:کتاب صلوٰۃ المسافرین ، باب ما یقول إذا دخل المسجد، 248/1).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی