قضاء روزہ ذمہ میں ہو تو نفل روزے رکھنا

قضاء روزہ ذمہ میں ہو تو نفل روزے رکھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص کے ذمہ قضاء روزہ ہو ،تو کیا نفل روزہ رکھ سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں قضاء روزہ ذمہ میں ہونے کے باوجود نفل روزہ رکھ سکتے ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے قضا روزوں کو اپنے ذمہ سے اتار دے۔
لما في البدائع:
’’وحکي القدوري عن الکرخي: أنہ کان یقول في قضاء رمضان أنہ موقت بما بین رمضانین وھذا غیر سدید، بل المذھب عند أصحابنا أن وجوب القضاء لایتوقت لما ذکرنا أن الأمر بالقضاء مطلق عن تعیین بعض الأوقات دون بعض، فیجری علی إطلاقہ؛ ولھذا قال أصحابنا: إنہ لایکرہ لمن علیہ قضاء رمضان أن یتطوع‘‘. (کتاب الصوم:631/2،دارالکتب).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/34