عورتوں کے لیے جمعہ کے دن ظہر کی نماز کی چار رکعتیں ہیں یا دو؟

عورتوں کے لیے جمعہ کے دن ظہر کی نماز کی چار رکعتیں ہیں یا دو؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عورتوں کے لیے جمعہ کے دن فرض رکعتیں چار پڑھنا فرض  ہے، یا دورکعتیں؟

جواب

انفرادی طور پر عورتوں کے لیے جمعہ کے دن چار رکعتیں بہ نیتِ ظہر پڑھنا لازم ہیں، دو  رکعتیں پڑھنا جائز نہیں، اگر دو رکعتیں پڑھیں تو ظہر کی نماز ادا نہیں ہو گی، اس کا اعادہ ضروری ہے۔

ولا تجب الجمعۃ علی مسافر ولا امرأۃ ولا مریض.'' (الھدایۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ ١/١٦٩، مکتبۃ شرکت علیہ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی