’’ظالم پل صراط پار نہیں کرے گا‘‘ روایت کی تحقیق

’’ظالم پل صراط پار نہیں کرے گا‘‘ روایت کی تحقیق

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ:
قیامت کے دن پکارنے والا پکارے گا پل صراط کے پیچھے سے کہ اللہ تعالیٰ اپنی عزت وجلال کی قسم کھاتا ہے، کہ ظالم شخص اس پل صراط کو پار نہیں کرے گا؟
حدیث ایک عربی واعظ سے سنی ہے کہ:
’’ینادی مناد من وراء الصراط یا أیھا الجابرۃ یا أیھا الطغاۃ: إن اللّٰہ یحلف بعزتہ وجلالہ ان لا یتجاوز ھذا الصراط ظالم‘‘.

جواب

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت حدیث کے طور پر نہ مل سکی، البتہ علامہ ذھبی رحمہ اللہ نے کتاب الکبائر میں اور علامہ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے اپنی موسوعہ میں تورات کے حوالے سے یہ تفصیل نقل کی ہے، لہٰذا اسے اسرائیلی روایت کہہ کر بیان کرنے میں حرج نہیں۔
لما في موسوعۃ ابن أبي الدنیا:
’’حدثني محمد بن ادریس حدثنا إبراھیم بن یعقوب عن علي بن عیاش حدثنا سلیمان بن یزید التیمي قال: مکتوب في التوراۃ: ینادي من وراء الحشر یوم القیامۃ یا معشر الجبابرۃ الطغاۃ، یا معشر المترفین الأغنیاء، یا معشر المترفین الأشقیاء الذین ضل سعیھم في الحیاۃ الدنیا إن اللہ یحلف بعزتہ ألا یجاوز ھذا الجسر الیوم ظالم‘‘.(کتاب الأھوال، ذکر الحشر: 575/1، دار أطلس الحضراء)
وفي کتاب الکبائر للذھبي:
’’مکتوب في التوراۃ: ینادي من وراء الجسر یوم القیامۃ یا معشر الجبابرۃ الطغاۃ، یا معشر المترفین الأشقیاء الذین ضل سعیھم في الحیاۃ الدنیا إن اللہ یحلف بعزتہ وجلالہ ألا یجاوز ھذا الجسر الیوم ظالم‘‘.(ص: 106، دار الندوۃ الجدیدۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/170