رمضان کی طاق راتوں میں مساجد میں اجتماعی عبادات کا حکم

Darul Ifta

رمضان کی طاق راتوں میں مساجد میں اجتماعی عبادات کا حکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان کی طاق راتوں میں مساجد میں اجتماعی عبادت، دعا، بیان، ذکر و تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ رمضان کی طاق راتوں میں اجتماعی طور پر عبادات کے اہتمام کی ضرورت نہیں، اور حسب موقع طاق یا جفت راتوں میں جیسے موقع ملے گھر میں ہی نفلی عبادت کرتے رہیں۔
لما في البحر الرائق:
’’ویکرہ الاجتماع علی إحیاء لیلۃ من ھذہ اللیالي في المساجد، قال في الحاوي القدسي : ولایصلي تطوع بجماعۃ غیر التراویح وما روي من الصلوات في الأوقات الشریفۃ کلیلۃ القدر ولیلۃ النصف من شعبان ولیلتي العیدوعرفۃ والجمعۃ وغیرھا تصلی فرادی انتھی‘‘. (کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل:56/2، دارالمعرفۃ بیروت).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:183/227

footer