دوران اعتکاف نکاح کرنے کا حکم

Darul Ifta

دوران اعتکاف نکاح کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ کیا معتکف دوران اعتکاف نکاح کرسکتا ہے؟ اور اس عقد سے اس کے اعتکاف پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں؟

جواب

معتکف دورانِ اعتکاف نکاح کرسکتا ہے، اور اس عقد سے اس کے اعتکاف پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔
لما في الفتاویٰ السراجیۃ:
’’لابأس للمعتکف أن یتزوج أو یبیع أو یشتري لنفسہٖ‘‘. (کتاب الصوم، باب الاعتکاف: 168، زمزم).فقط.واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/10

footer