خواتین کے لیے اذان کے فوراً بعد نماز پڑھنا افضل ہے یا جماعت کے بعد؟

خواتین کے لیے اذان کے فوراً بعد نماز پڑھنا افضل ہے یا جماعت کے بعد؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خواتین کے لیے اذان کے فوراً بعد نماز پڑھنا افضل ہے یا جماعت کے بعد؟

جواب

خواتین کے لیے فجر کی نماز اندھیرے میں اور باقی نمازیں جماعت کے بعد پڑھنا افضل ہے۔
لما في حاشیۃ الطحطاوي:
’’والأسفار بالفجر مستحب سفر، وحضرا (للرجال) إلا في مزدلفۃ للحاج فإن التغلیس لھم أفضل لواجب الوقوف بعدہ بھا کما ھو في حق النساء دائما؛ لأنہ اقرب للستر وفي غیر الفجر الإنتظار إلی فراغ الرجال عن الجماعۃ‘‘. (کتاب الصلاۃ:182،رشیدیۃ)
وفي التنویر مع الدر:
’’(والمستحب) للرجل (الابتداء) في الفجر (بإسفار والختم بہ) ھو المختار بحیث یرتل أربعین آیۃ ثم یعیدہ بطھارۃ لوفسد وقیل یؤخر جدا؛ لأن الفساد موھوم (إلا لحاج بمزدلفۃ)، فالتغلیس أفضل کمرأۃ مطلقا وفي غیر الفجر الأفضل لھا انتظارا فراغ الجماعۃ‘‘.
وتحتہ في الرد:
’’قولہ: (مطلقا) أي: ولو في غیر مزدلفۃ لبناء حالھن علی الستر وھو في الظلام أتم‘‘. (کتاب الصلاۃ:30/2،رشیدیۃ).فقط. واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/26