جمعہ کے بعداحتیاطاً ظہر کی نماز پڑھنے کاحکم

جمعہ کے بعداحتیاطاً ظہر کی نماز پڑھنے کاحکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ احتیاطاً جمعہ کی نماز کے بعد ظہر کی نماز پڑھنا جائز ہے، یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ وضاحت فرمادیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں احتیاطاً ظہرکی نماز  پڑھنا جائز نہیں، شامی نے (ص :۵۴۱،ج:۱) پر طویل بحث کی ہے اور امداد الفتاوی (ص:۴۲۹،ج:۱) پر  شامی کی عبارت  یوں نقل کی ہے کہ''نَعَمْ إنْ أَدَّی إلَی مَفْسَدَۃٍ لَا تُفْعَلُ جِہَارًا وَالْکَلَامُ عِنْدَ عَدَمِہَا وَلِذَا قَالَ الْمَقْدِسِیَّ نَحْنُ لَا نَأْمُرُ بِذَلِکَ أَمْثَالَ ہَذِہِ الْعَوَامّ بَلْ نَدُلُّ عَلَیْہِ الْخَوَاصَّ وَلَوْ بِالنِّسْبَۃِ إلَیْہِمْ.،(ص :۵۴۱،ج:۱).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی