امام کو سجدہ میں پانے والا شخص کا جماعت میں شامل ہونے کا حکم

امام کو سجدہ میں پانے والا شخص کا جماعت میں شامل ہونے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ نماز میں جب امام صاحب سجدے میں ہوتے ہیں اور لوگ جماعت میں شریک ہونے ےک لیے آتے ہیں تو لوگ اس وقت تک انتظار کرتے ہیں جب تک امام صاحب سجدے سے نہ اٹھ جائیں،کیا جماعت میں شریک ہونے کے لیے امام کے سجدے سے اٹھنے کاانتظار کرنا چاہیے، یانہیں؟شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اس وقت فوراً امام کے ساتھ سجدے میں شریک ہو جانا چاہیے اور انتظار نہیں کرنا چاہیے شاید یہی سجدہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں قبول ہو جائے اور اﷲتعالیٰ کی رضا کا ذریعہ بن جائے، کیوں کہ رحمت حق بہانہ می جوید  اﷲکی رحمت بہانہ ڈھونڈھتی ہے۔

" عن معاذ بن جبل قال: قال رسول الله ﷺ: ’’ إذا أتی أحدکم الصلاة والإمام علی حال فلیصنع کما یصنع الإمام ‘‘ ۔ (جامع الترمذی :۱/۱۳۰، باب ما یدرك الرجل الإمام).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی