کیچر لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

کیچر لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیچر لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

کیچر لگا کر نماز پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ دوپٹہ کے ذریعہ سارے بال چھپے ہوئے ہوں۔
لما في التنویر مع الدر:
’’(و) الرابع (ستر عورتہ)....(وللحرۃ) ولو خنثی (جمیع بدنھا) حتی شعرھا النازل في الأصح‘‘. (کتاب الصلاۃ، مطلب في ستر العورۃ: 93/2،رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/33