پرائز بانڈ خریدنا کیسا ہے؟

پرائز بانڈ خریدنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پرائز بانڈ خریدنا درست ہے؟ انعام لینا وغیرہ؟

جواب

پرائز بانڈ خریدنا ناجائز ہے، اور قرعہ اندازی میں نمبر نکلنے کی صورت میں جو اضافی رقم ملتی ہے وہ انعام نہیں، بلکہ سود ہے جو کہ حرام ہے۔
لمافي التنزيل العزيز:
﴿يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين﴾ (البقرة: 278)
وفي روح المعاني:
’’عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما:(الميسر)وهو القمار‘‘.(15/7، دار إحياء التراث)
وفي رد المحتار:
’’القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه، وهو حرام بالنص‘‘.(كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع: 665/9،رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/190