ٹی وی پر آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت کا حکم

ٹی وی پر آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ آیت تلاوت سننے سے تو سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے،لیکن اگر رمضان میں ٹی وی میں ختم قرآن کریم کی جو تقاریب دکھاتے ہیں، اس کے دوران آیت سجدہ آجائے تو وہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

ٹی وی سے تلاوت اگر براہ راست سنائی جارہی ہو تو سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے، او راگر سنائی جانے والی تلاوت پہلے سے ریکارڈ شدہ ہو تو سجدہ واجب نہیں ہوتا۔

لما فی الھدایة:

“والسجدۃ واجبة في هذہ المواضع علی التالي والسامع سواء قصد سماع القرآن أولم یقصد لقوله علیه السلام السجدۃ علی من سمعها وعلی من تلاها”.( کتاب الصلاۃ، باب في سجود التلاوۃ، ج:١، ص: ٧٨، ط: دار احياء التراث العربي )

وفی بدائع الصنائع :

''بِخِلَافِ السَّمَاعِ مِنْ الْبَبْغَاء ِ وَالصَّدَی فَإِنَّ ذَلِکَ لَیْسَ بِتِلَاوَۃٍ وَکَذَا إذَا سَمِعَ مِنْ الْمَجْنُونِ؛لِأَنَّ ذَلِکَ لَیْسَ بِتِلَاوَۃٍ صَحِیحَۃٍ لِعَدَمِ أَہْلِیَّتِہِ لِانْعِدَامِ التَّمْیِیزِ.''(کتاب الصلوٰۃ ١/٧٤٢،دارالکتب العلمیہ بیرت).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی