نیت کرتےوقت زبان سے غلطی کا حکم

نیت کرتےوقت زبان سے غلطی کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ مغرب کا وقت تھا اور عشاء کی نماز کی نیت کرلی زبان سے ،تو نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں نیت کا اعتبار ہے، زبان سے اگر غلطی ہوگئی، تو اس سے فرق نہیں پڑے گا۔
لمافي الدر:
’’نوی الزکاۃ إلا أنہ سماہ قرضا جاز في الأصح؛ لأن العبرۃ القلب، لا اللسان‘‘.(کتاب الخنثی، مسائل شتی: ١/ ٤٨٧، ط: رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/145