نماز جنازہ میں تکبیر کے وقت منہ آسمان کی طرف اٹھانا

نماز جنازہ میں تکبیر کے وقت منہ آسمان کی طرف اٹھانا

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ میں جب امام تکبیر کہتا ہے تو اس وقت آسمان کی طرف منہ اٹھانا صحیح ہے ،یانہیں؟

جواب

نماز جنازہ میں امام کے تکبیر کہتے وقت آسمان کی طرف منہ اٹھانا بے اصل اور لغو ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی