مسجد میں اعتکاف کی صحت کے لیے جماعت سے نماز ہونا شرط نہیں

مسجد میں اعتکاف  کی صحت کے لیے جماعت سے نماز ہونا شرط نہیں

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض گاوٴں دیہاتوں میں جو مساجد  ہوتی ہیں، وہاں پانچوں نمازیں جماعت سے بھی نہیں ہوتی اور بعض میں تراویح میں قرآن سنایا جاتا ہے، کیا ایسی مسجدوں میں رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف پر نہ بیٹھنے کی وجہ سے اہل محلہ تو گناہ گار نہیں ہوں گے؟ وضاحت فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ صحت اعتکاف کے لیے راجح قول کے مطابق پانچوں وقت جماعت سے نماز ہونا شرط نہیں ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں ایسی مساجد میں اعتکاف کا حکم دوسری مساجد جیسا ہوگا۔

لمافي البدائع:

ثم ذكر الكرخي:أنه لا يصح الاعتكاف إلا في مساجد الجماعات يريد به الرجل، وقال الطحاوي: إنه يصح في كل مسجد.(كتاب الاعتكاف، فصل في شرائط صحته: 3/18، دار الكتب العلمية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 155/136