مرض کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے والے امام کا تراویح پڑھانا

مرض کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے والے امام کا تراویح پڑھانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی حافظ مریض ہو اور مرض کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا، تو کیا یہ حافظ تراویح پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر مرض ایسا ہو جس کی وجہ سے اس کو روزہ چھوڑنا جائز ہے، تو اس صورت میں چوں کہ شریعت نے اس کو معذور قرار دیا ہے وہ گنہگار نہیں ہے، لہذا اس کے لیے تراویح پڑھانا جائز ہے، اگر بغیر عذر کے روزے نہیں رکھتا ہے، تو اس صورت میں وہ فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز نہیں ہے۔

وفي تفسیر القرآن العظیم:
فقال :«فمن کان منکم مریضا أو علی سفر فعدۃ من أیام أخر» أي المریض والمسافر لا یصومان في حال المرض والسفر؛ لما في ذلک من المشقۃ علیھما بل یفطران ویقضیان بعد ذلک من أیام أخر‘‘.(سورۃ البقرۃ، [رقم الآیۃ: ١٨٤] ١/ ٢٩٠: دار السلام).فقط.واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:174/289