عید کا چاند دیکھے بغیر عید کرنے کا حکم

عید کا چاند دیکھے بغیر عید کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بغیر چاند دیکھے عید الفطر کا اعلان کیا جاسکتا ہے؟روزے پورے ہوتے ہوں اور ابر کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے  پر عید کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

رمضان کے اگر۲۹ روزے مکمل ہوچکے، اور ابر کی وجہ سےچاند نظر  نہ آئے، تو تیس روزے مکمل کرنے لازمی ہیں، اس کےبعد عیدادا کی جائے گی۔

"يجب أن يلتمس الناس الهلال في التاسع والعشرين من شعبان وقت الغروب فإن رأوه صاموه وإن غم أكملوه ثلاثين يوما كذا في الاختيار شرح المختار".(كتاب الصوم، الباب الثاني في رؤية الهلال،1197،رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی