عید الفطر کے دن کے مسنون اعمال

عید الفطر کے دن کے مسنون اعمال

سوال

عید الفطر کے دن مسنون اعمال کیا ہیں ،وضاحت فرمائیں۔

جواب

عید الفطر کے دن بارہ چیزیں مسنون ہیں ۔ ۱۔ شرع کے موافق آرائش کرنا۔ ۲۔ غسل کرنا۔ ۳۔ مسواک کرنا۔ ۴۔ عمدہ کپڑے جو پاس موجود ہوں پہننا۔۵۔ خوشبو لگانا۔ ۶۔ صبح کو سویرے اٹھنا۔ ۷۔ عید گاہ سویرے جانا۔ ۸۔ عید گاہ جانے سے قبل کوئی شیریں چیز کھانا۔۹۔ عید گاہ جانے سے قبل صدقہ فطر دے دینا۔۱۰۔ عید کی نماز بلاعذر شہر میں نہ پڑھنا ۔ ۱۱۔ جس راستے سے جائے اس کے علاوہ دوسرے راستہ سے واپس آنا۔  ۱۲۔ پیادہ جانا اور راستہ میں "اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لَا إلَہَ إلَّا اللَّہُ وَاَللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ" آہستہ آہستہ پڑھنا۔

''وَیُسْتَحَبُّ یَوْمَ الْفِطْرِ لِلرَّجُلِ الِاغْتِسَالُ وَالسِّوَاکُ وَلُبْسُ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ۔۔۔جَدِیدًا کَانَ أَوْ غَسِیلًا۔۔۔وَیُسْتَحَبُّ التَّخَتُّمُ وَالتَّطَیُّبُ وَالتَّبْکِیرُ وَہُوَ سُرْعَۃُ الِانْتِبَاہِ وَالِابْتِکَارُ وَہُوَ الْمُسَارَعَۃُ إلَی الْمُصَلَّی وَأَدَاء ُ صَدَقَۃِ الْفِطْرِ قَبْلَ الصَّلَاۃِ وَصَلَاۃُ الْغَدَاۃِ فِی مَسْجِدِ حَیِّہِ وَالْخُرُوجُ إلَی الْمُصَلَّی مَاشِیًا وَالرُّجُوعُ فِی طَرِیقٍ آخَرَ۔۔۔وَلَا بَأْسَ بِالرُّکُوبِ فِی الْجُمُعَۃِ وَالْعِیدَیْنِ وَالْمَشْیُ أَفْضَلُ فِی حَقِّ مَنْ یَقْدِرُ عَلَیْہِ وَیُسْتَحَبُّ فِیْ عِیْدِ الْفِطْر أَنْ یَأْکُلَ قَبْلَ الْخُرُوجِ إلَی الْمُصَلَّی تُمَیْرَاتٍ ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا.'')الھندیۃ،الباب عشر فی صلاۃ العیدین،١/١٤٩،١٥٠، رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی