عصر کی نمازکے بعد سجدہ تلاوت کا حکم

عصر کی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ جب مغرب سے قبل سورج غروب ہونے میں چند منٹ ہوں سورج کا رنگ سونے کے رنگ کی طرح زرد ہو گیا ہو ،اس وقت کوئی فرض نمازجنازہ یا سجدہ تلاوت کرسکتا ہے؟

جواب

ایسے وقت میں فرض نماز، نماز جنازہ اور سجدہ تلاوت اداکرسکتا ہے ،البتہ نوافل پڑھنا درست نہیں ہے۔

''(بَعْدَ صَلَاۃِ فَجْرٍ وَ) صَلَاۃِ (عَصْرٍ) وَلَوْ الْمَجْمُوعَۃُ بِعَرَفَۃَ (لَا) یُکْرَہُ (قَضَاء ُ فَائِتَۃٍ وَ) لَوْ وِتْرًا أَوْ (سَجْدَۃَ تِلَاوَۃٍ وَصَلَاۃَ جِنَازَۃٍ وَکَذَا).''(الدر المختار،کتاب الصلوٰۃ، ١/٢٧٥، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی