صرف دسویں محرم کو روزہ رکھنا

صرف دسویں محرم کو روزہ رکھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص صرف دسویں محرم کو روزہ رکھتا ہے، نویں یا گیارھویں کو اس کے ساتھ روزہ نہیں رکھتا تو اس طرح روزہ رکھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

دسویں محرم کے ساتھ نویں محرم کا بھی روزہ رکھنا چاہیے، اگر نویں کا روزہ نہ رکھ سکے تو گیارھویں کا روزہ رکھے،ورنہ صرف دسویں محرم کا روزہ مکروہ ہوجائے گا۔

’’ویستحب أن یصوم یوم عاشوراء بصوم یوم قبلہ أو یوم بعدہ لیکون مخالفا لأہل الکتاب‘‘.(رد المحتار، کتاب الصوم:٢/٣٧٥،سعید)
’’والمکروہ......وتنزیھا کعاشوراء وحدہ‘‘.
وفي الرد:قولہ:(وعاشوراء وحدہ)أي:مفردا عن التاسع أو عن الحادي عشر إمداد؛ لأنہ تشبہ بالیہود.(رد المحتار،کتاب الصوم:٢/٣٧٥،سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی