شب برأت کے متعلق ایک روایت کی تحقیق

شب برأت کے متعلق ایک روایت کی تحقیق

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
"عن عليِّ بن أبي طالبٍ -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم:- "إذا كانتْ ليلةُ النصف مِن شعبان فقومُوا ليلَها وصومُوا نهارَها، فإنّ الله ينزِلُ فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا، فيقول: أَلا ِمن مستغفِرٍ لي فأغفِرَ له، أَلا مسترزِقٍ فأرزُقَه، أَلا مُبتلًى فأُعافيَه، أَلا كذا أَلا كذا، حتّى يطلعَ الفجرُ".
کیامذکورہ حدیث صحیح ہے؟اس کو نقل کرنا اور بیان کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ سوال میں مذکورہ روایت حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنن ابن ماجہ میں ابن ابی سبرہ کے طریق سے مروی ہے، اور ان کی محدثین نے شدید تضعیف کی ہے، لہٰذا مذکورہ بالا حدیث کو شدت ضعف کی وجہ سے آپ ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنے اور نقل کرنے سے احتراز کیا جائے۔
لما في الشرح الصغیر للدر دیر رحمہ اللہ:
’’في اسنادہ إبراھیم بن محمد وابن أبي سبرۃ، فالاول إن کان ابن أبي طالب فھو صدوق، واستظھرہ العراقي وجزم بہ الحافظ في التقریب، وإن کان ابن أبي یحيی فھو ضعیف عند الجمہور وإن وثقہ البعض.
والثاني رموہ بالوضع وقال فیہ احمد بن حنبل: یضع الحدیث، فمدار الطریق علی ابن أبي سبرۃ، فیکون الحدیث شدید الضعف فلایعمل بہ في الفضائل؛ ولکن رأی بعض العلماء استحباب صوم النصف من شعبان من غیر تاکید  لإمور، منھا تکثیر الصوم في شعبان والندب إلی صیام أیام البیض في کل شھر وصوم النصف منھا، والترغیب إلی صیام سرر ھذا الشھر والسرر یطلق علی الوسط أیضا ورجحہ البعض، والوسط الحقیقی ھو الخامس عشر منہ، فھذا یدلنا علی استحبابہ من غیر جزم وعلی عدم کونہ بدعۃ، فإن صامہ أحد من غیر اعتقاد سنیتہ راجیا ثوابہ من اللہ فلا بأس بہ إن شاء اللہ تعالٰی وقد جزم بندبہ بعض المالکیۃ حیث قال: (و) ندب صوم یوم (النصف من شعبان) لمن أراد الاقتصار‘‘. (باب الصوم، مندوبات الصوم:692/1، دارالمعارف).
وفي حاشیۃ السندي علی سنن إبن ماجۃ:
’’وفي الزوائد: اسنادہ ضعیف لضعف ابن أبي سبرۃ واسمہ ابوبکر بن عبداللہ بن محمد بن أبي سبرۃ، قال فیہ احمد بن حنبل وابن معین یضع الحدیث‘‘.(سنن إبن ماجۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:183/145