کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ امام صاحب رکوع میں چلے گئے ہیں اور میں نماز میں شامل ہونے کے لیے جب تکبیر تحریمہ اورمختصر قیام کے بعد رکوع میں جاتا ہوں تو بے اختیار سبحانک اللھم وبحمد ک وتبارک اسمک والی ثناء زبان سے نکل جاتی ہے ،کیا میر ی نماز فاسد ہو جاتی ہے؟ اسی طرح کبھی غلطی سے سجدے میں سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العظیم پڑھ دیتا ہوں، ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
صورت مسؤلہ میں آپ کی نماز ہو جاتی ہے، مگر نماز کو اور زیادہ دھیان سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔
''ولو زاد کلمۃ أو نقص کامۃً أو نقص حرفاً أو قدمہ أو بدلہ بآخر۔۔۔۔لم تفسد مالم یتغیر المعنیٰ.'' (الدر المختار، باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیھا ١/٦٣٢،٦٣٣، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی