روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے کا حکم

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ٹوتھ پیسٹ سے کیا روزہ مکروہ ہوجاتا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مکروہ ہے اور اگر حلق میں اس کا حصہ چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور قضاء لازم ہوگی۔

لمافي الشامية:

أو ذاق شيئًا بفمه، وإن كره، لم يفطر جواب الشرط .....كطعم أدوية ومصّ إهليلج بأن مضغها فدخل البصاق حلقه.(كتاب الصوم: 3/428، رشيدية)

وفي المحيط:

ويكره لصائم أن يذوق شيئًا بلسانه.(الفصل السادس فيما يكره لصائم: 2/563، مكتبة الغفارية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 155/78،79