کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
روزے کی حالت میں ہر قسم کی مسواک ہر وقت استعمال کی جاسکتی ہے، اس کی وجہ سے روزے میں کسی قسم کا نقصان لازم نہیں آتا۔ولا بأس بالسواک الرطب والیابس في الغداۃ والعشي عندنا قال أبو یوسف ـ رحمہ اللّٰہ تعالی ـ یکرہ المبلول بالماء ، وفي ظاہر الروایۃ لا بأس بذلک، وأما الرطب الأخضر فلا بأس بہ عند الکل، کذا في ''فتاوی قاضي خان''. (الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع، فیما یکرہ للصام ومالا یکرہ: ١/١٩٩،رشیدیۃ) (وکذا في فتاوی قاضیخان علی ھامش الھندیۃ، کتاب الصوم: ١/٢٠٤،رشیدیۃ).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی