روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کا حکم

Darul Ifta

روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

جواب

ٹوتھ پیسٹ اگر حلق میں نہ جائے تو اس کے استعمال کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لیکن مکروہ ضرور ہوتا ہے او راگر حلق سے پیٹ میں اتر جائے تو فاسد ہو جاتا ہے، لہٰذا احتیاط اسی میں ہے کہ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال نہ کیا جائے۔
وکرہ لہ ذوق شيء وکذا مضغہ بلا عذر۔۔۔۔ومضغ علک.وفي الرد: قولہ کرہ مضغ علک، نص علیہ مع دخولہ في قولہ وکرہ ذوق شيء ومضغہ بلاعذر؛لأن العذر فیہ لا یتضح.'' (تنویر الأبصار مع، کتاب الصوم، مطلب فیما یکرہ للصائم: ٢/٤١٦،سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer