کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں مشت زنی کر لی تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اگر ٹوٹ جائے تو صرف قضاء، کرنی پڑے گی یا کفارہ بھی اس پر واجب ہے؟
مشت زنی سخت گناہ ہے۔ ایسے شخص کو ملعون کہا گیا ہے۔ روزے کی حالت میں ایسی قبیح حرکت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، لیکن صرف قضاء ( ایک روزہ)لازم ہوتی ہے، کفارہ(ساٹھ روزے)نہیں۔
وکذا الاستمناء بالکف وإن کرہ تحریما لحدیث ''ناکح الید ملعون''.
وفي الرد:(قولہ: وکذا الاستمناء بالکف)أي:في کونہ لا یفسد، لکن ہذا إذا لم ینزل، أما إذا أنزل فعلیہ القضاء.(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ: ٢/٣٩٩، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی