کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ دار اگر اپنی بیوی سے بوس وکنار کرے، اس سے انزال ہو جائے تو اس کا روزہ باقی رہے گا یا نہیں؟
اس صورت میں صرف قضا اس روزے کی لازم ہوتی ہے ۔ کفارہ واجب نہیں ۔
’’أو قبل ولو قبلۃ فاحشۃ بأن یدغدغ أو یمص شفتیہا أو لمس ولو بحائل لا یمنع الحرارۃ فأنزل قید للکل حتی لو لم ینزل لم یفطر….قضی في الصور کلھا فقط‘‘. (الدر المختار، کتاب الصوم، باب مایفسد الصوم ومالا یفسدہ:۲/۴۰۴،۴۰۶،سعید).
(وکذا في الھدایۃ،کتاب الصوم،باب ما یوجب القضاء والکفارۃ:۱/۲۱۷،شرکۃ علمیۃ)
.فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی