کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کی جاسکتی ہے ،یا نہیں؟
نماز جنازہ کے وضو سے فرض نماز ادا کی جا سکتی ہے، البتہ نماز جنازہ کے لیے اگر تیمم کیا ہوتو اس سے دوسری فرض نماز کا ادا کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی