کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں برش اور منجن استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
روزے کی حالت میں اگر برش ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو روزہ مکروہ ہوگا اور اگر کوئی چیز حلق سے نیچے چلی گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لیکن بغیر ٹوتھ پیسٹ کے صرف برش استعمال کیاجائے تو اس میں کوئی کراہت نہیں۔
اسی طرح منجن ذائقہ دار ہے اور اس کے استعمال میں بھی چوں کہ اس کے اجزاء کا حلق سے نیچے چلے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لیے اس کا استعمال روزے کی حالت میں مکروہ ہے۔وکرہ لہ ذوق شيء وکذا مضغہ بلا عذر۔۔۔۔۔۔ومضغ علک.وفي الرد: قولہ کرہ مضغ علک، نص علیہ مع دخولہ في قولہ وکرہ ذوق شيء ومضغہ بلاعذر؛ لأن العذر فیہ لا یتضح.''(تنویر الأبصار مع، کتاب الصوم، مطلب فیما یکرہ للصائم: ٢/٤١٦،سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی