کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تراویح کے وقت بعض لوگ پیچھے بیٹھے رہتے ہیں یا کسی دوسرے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں اور امام جب رکوع میں جاتا ہے تویہ لوگ کھڑے ہو کر رکوع میں شامل ہو جاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
اس طرح کرنا مکروہ اور منع ہے، کیوں کہ اس میں نماز پڑھنے میں سستی کا اظہار ہے جو منافقین کے عمل کے مشابہ ہے۔(فتاویٰ محمودیہ بحوالہ خانیہ)(وکذا في رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مبحث صلاۃ التراویح: ٢/٦٠٣، دارالمعرفۃ).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی