تراویح کا وقت عشاء کے فرضوں سے پہلے ہے یا بعد میں ؟اگر کوئی شخص فرضوں سے پہلے تراویح پڑھ لے اور بعد میں عشاء کے فرض ادا کرلے تو کیا اس کی تراویح درست ہوجائیں گی، نیز اس کا وقت کب تک باقی رہتا ہے؟
نمازِ تراویح کا وقت عشاء کے فرضوں کے بعد شروع ہوتا ہے اور صبح صادق تک رہتا ہے ،نمازِ عشاء سے پہلے اگر تراویح پڑھی جائیں گی تو اس کا شمار تراویح میں نہ ہوگا،فرضوں کے بعد تراویح دوبارہ پڑھنی ہوں گی۔(فتاویٰ محمودیہ بحوالہ درمختار ص ٤٧٣ج۔ا، والاختیار ص ٦٩ج١)ووقتہا بعد صلاۃ العشاء إلی الفجر قبل الوتر وبعدہ في الأصح. فلو فاتہ بعضھا وقام الإمام إلی الوتر أوتر معہ ثم صلی ما فاتہ.(رد المحتار: کتاب الصلاۃ، مبحث صلاۃ التراویح: ٢/٤٤، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی