کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تراویح کی دوسری رکعت میں بیٹھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
تراویح میں دوسری رکعت پر قعدہ بھول کر کھڑا ہو جائے تو جب تک تیسری رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو واپس آکر بیٹھ جائے اور باقاعدہ قعدہ اور سجدہ سہو کر کے نماز پوری کرے اور اگر تیسری رکعت کا سجدہ کر لیا ہو تو چوتھی رکعت ملا کر سہو کا سلام پھیر دے مگر ان چار رکعت کو ضرور دو رکعت شمار کیا جائے، یعنی دو رکعت تراویح ہوں گی اور دو رکعت نفل ۔
مسئلہ :اگر امام نے دو رکعت پر قعدہ نہیں کیا، بلکہ چار پڑھ کر قعدہ کیا تو یہ اخیر کی دو رکعت تراویح میں شمار ہوں گی۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی