کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک قبرستان ہے، اس میں نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے، امام کے سامنے قبر وغیرہ تو نہیں، البتہ مقتدیوں کے سامنے قبریں ہیں، تو اس میں نماز جنازہ ادا کرنا کیسا ہے؟
قبرستان میں بلا عذر نماز جنازہ ایسی جگہ پڑھنا کہ امام یا مقتدیوں میں سے کسی کے سامنے قبریں ہوں، مکروہ ہے، البتہ کوئی عذر ہو تو ایسی جگہ نماز جنازہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔لمافي حاشیۃ الطحطاوي:
قال أبو حنیفۃ: لا ینبغي أن یصلی علی میت بین القبور، وکان علي وابن عباس یکرھان ذلک، وإن صلوا أجزأھم؛ لما روي أنھم صلوا علی عائشۃ وأم سلمۃ بین مقابر البقیع والإمام أبوھریرۃ وفیھم ابن عمر رضي اللہ عنھم، ثم محل الکراھۃ إذا لم یکن عذر، فإن کان فلا کراھۃ اتفاقا‘‘.(کتاب الصلاۃ، فصل السلطان أحق بصلاتہ، ص: 595:رشیدیۃ)
وکذا في بدائع الصنائع:
(کتاب الصلاۃ، فصل في سنۃ الدفن،359/2:رشیدیۃ).
فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/54