”ایک عالم باعمل اپنے پورے خاندان کو جنت میں لے جائے گا” اس کی تحقیق

”ایک عالم باعمل اپنے پورے خاندان کو جنت میں لے جائے گا” اس کی تحقیق

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک باعمل عالم اپنے پورے خاندان کو جنت میں لے جائے گا۔ کیا یہ بات کسی حدیث وغیرہ سے ثابت ہے؟

جواب

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تا حال کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب صرف ایسا کلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو۔
لما في الصحیح لمسلم:
’’حدثنا محمد بن عبد اللہ بن قھزاد - من أھل مرو - قال سمعت عبدان بن عثمان یقول: الإسناد من الدین، ولولا الإسناد لقال من شاء ما شاء‘‘.(مقدمۃ:١١:دار السلام للنشر والتوزیع)
وفي الصحیح للبخاري:
’’حدثنا أبو معمر، حدثنا عبد الوارث عن عبد العزیز قال: قال أنس رضي اللہ تعالی عنہ إنہ لیمنعني أن أحدثکم حدیثا کثیرا أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال:من تعمد علي کذبا فلیتبوأ مقعدہ من النار‘‘.(کتاب العلم، باب إثم من کذب علي: ٢٤:دار السلام للنشر والتوزیع).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:176/278