کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کبھی جماعت میں شامل ہوتے ہوئے اپنی پہلی رکعت میں ثنا پڑھنے کا موقع نہیں ملتا،ایسی صورت میں ثنا کب پڑھی جائے یا نہ پڑھی جائے اور چھوڑ دی جائے وضاحت کے ساتھ جواب دے کر ممنون فرمائیں؟
علامہ شامی نے لکھا ہے کہ اگر امام نے بلند قرأت شروع کر دی ہے، تومقتدی کو ثنا پڑھنے کی اجازت نہیں ہے،اگر سری قرأت ہے تو صرف ثناء کی گنجائش ہے۔
''أَدْرَکَ الْإِمَامَ فِی الْقِیَامِ یُثْنِی مَا لَمْ یَبْدَأْ بِالْقِرَاء َۃِ، وَقِیلَ فِی الْمُخَافَتَۃِ یُثْنِی،وَلَوْ أَدْرَکَہُ رَاکِعًا أَوْ سَاجِدًا، إنْ أَکْبَرُ رَأْیِہِ أَنَّہُ یُدْرِکُہُ أَتَی بِہِ.'' (الدر المختار، کتاب الصلوٰۃ ١/٤٨٨،٤٨٩، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی