اذان کے وقت کام وغیر ترک کرنا

اذان کے وقت کام وغیر ترک کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ جب اذان ہو رہی ہو تو سننے والوں پر کیا احکام لازم ہوتے ہیں؟ یعنی خاموش ہو جانا اورکام وغیرہ چھوڑ دینا ضروری ہے، یا اس کی کیا حیثیت ہے؟ یعنی فرض، واجب ہے یا سنت ،مستحب ہے ؟

جواب

اذان کا جواب دینا سننے والوں پر سنت ومستحب ہے، باقی خاموش ہونا اور کام وغیرہ ترک کرنا  اولی ٰبہتر ہے ۔

''لا یرد السلام ولا یسلم ولا یقرأبل یقطعھا ویجیب ولا یشتغل بغیر الإجابۃ.

قال ابن عابدین: وینبغی للسامع أن لا یتکلم والا یشتغل بشیء فی حالۃ الأذان والإقامۃ ولا یرد السلام أیضاً ،لأن الکل یخل بالنظم.'' (الدر المختار مع الرد، کتاب الصلوٰۃ ١/٣٩٩، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی