اذان کے دوران بات چیت کرنا

اذان کے دوران بات چیت کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ دوران اذان عام گفتگو اور ضروری گفتگو یکساں حکم رکھتی ہیں یا ان میں کوئی فرق ہے؟نیز سکتات (الفاظ اذان کے مابین وقفوں) کے دوران گفتگو جائز ہے،یا نہیں؟

جواب

دوران اذان عام گفتگو اور ضروری گفتگو کا حکم جدا جدا ہے، عام گفتگو مناسب نہیں اور ضروری گفتگو جائز ہے۔اورسکتات مؤذن کے دوران گفتگو مناسب نہیں۔

''فإذا کان یتکلم فی الفقہ والأصول یجب علیہ الإجابۃ. (حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، کتاب الصلاۃ، باب الأذان١/٢٠٢، قدیمی)
''ولا یشتغل بقراۃ القرآن ولا بشیء من الأعمال سوی الإجابۃولو کان فی القراءۃ ینبغی أن یقطع ویشتغل بالاستماع  والإجابۃ، کذا فی البدائع. (الفتاویٰ العالمگیریۃ: کتاب الصلوٰۃ ١/٥٧، رشیدیہ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 167/91،94