ووٹ نہ دینے والے کو خائن کہنا

ووٹ نہ دینے والے کو خائن کہنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے ذیل میں کہ کیا ووٹ نہ دینے والے کو خا ئن کہنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ووٹ نہ دینے والے کو خائن کہنا درست نہیں ہے، بلکہ ووٹ کا غلط استعمال کرنے والے کو خائن کہا جائے گا۔
وفي سنن أبي داود:
عن أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ قال، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:˒˒ومن أشار علی أخیہ بأمر یعلم أن الرشد في غیرہ فقد خانہ˓˓.(کتاب العلم، باب: التوقي في الفتیا، رقم الحدیث: ٢٦٥٧: دار السلام للنشر والتوزیع).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:175/08