مسنون اعتکاف کی مقدارکتنی ہے؟

Darul Ifta

مسنون اعتکاف کی مقدارکتنی ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسنون اعتکاف دس دن سے کم یا زیادہ ہوسکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مسنون اعتکاف رمضان کے عشرہ اخیرہ کا ہے، چاہے مہینہ انتیس کا ہو یا تیس کا، البتہ اگر کسی عذر یا بیماری کی وجہ سے کوئی شخص درمیان کے کچھ دن کا اعتکاف نہ کرے ، تویہ مسنون اعتکاف نہیں کہلائے گا ،بلکہ نفلی اعتکاف شمار ہوگا۔
لما في رد المحتار:
’’في الاعتکاف المسنون لأنہ مقدار بالعشر الأخیر حتی لو اعتکفہ بلا صوم لمرض أو سفر ینبغي أن لا یصح عنہ بل یکون نفلا فلا تحصل بہ إقامۃ سنۃ الکفایۃ‘‘.(کتاب الصوم، باب الإعتکاف:۳/۴۹۶،رشیدیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب

179/18
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer