دوران اعتکاف سوشل میڈیا استعمال کرنے کا حکم

Darul Ifta

دوران اعتکاف سوشل میڈیا استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا معتکف دورانِ اعتکاف سوشل میڈیا استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

اعتکاف ایک متعین وقت کے لیے دنیا کی رنگینیوں سے کنارہ کش ہو کر اللہ تعالیٰ کی طرف لو لگانا ہے، اعتکاف کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ ہے، لہٰذا اعتکاف کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال درست نہیں۔
لما في الدر مع الرد:
’’وخص المعتکف بأکل وشرب ونوم وعقد احتاج إلیہ لنفسہ أو عیالہ فلو لتجارۃ کرہ کبیع ونکاح ورجعۃ‘‘.
وفیہ أیضاً:
’’وإختارہ قاضي خان، ورجعہ الزیلعي؛ لأنہ منقطع إلی اللہ تعالیٰ فلا ینبغي لہ أن یشتغل بأمور الدنیا .بحر‘‘.(کتاب الصوم، باب الإعتکاف:۲/۴۴۸،رشیدیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer