شوہر کے مرنے کے بعد بیوی کے لیے اس کو دیکھنے کا حکم

شوہر کے مرنے کے بعد بیوی کے لیے اس کو دیکھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا شوہر کے مرنے کے بعد وہ بیوی کے لیے نامحرم ہوجاتا ہے؟اور کیا بیوی شوہر کو دیکھ سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ بیوی اپنے شوہر کو مرنے کے بعد دیکھ بھی سکتی ہے، اگر ضرورت پڑے تو غسل وکفن بھی دے سکتی ہے۔
لمافي التنویر مع الدر:
’’ھي لا تُمنع من ذلک (الغسل والنظر والمس)؛ لأن إباحۃ الغسل مستفادۃ بالنکاح، فتبقی ما بقي النکاح، والنکاح بعد الموت باق إلی أن تنقضي العدۃ‘‘.(کتاب الصلاۃ، مطلب في القراءۃ عند المیت:106/3: رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/146