کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ پنگونے (یہ ایک نشہ آور پودا ہے)کی اگر کوئی تجارت کرے تو اس سے کمایا ہوا مال اور رقم حلال ہے یا نہیں؟
پنگونے کی تجارت حرام وناجائز ہے اور اس کی کمائی ہوئی رقم بھی حرا م ہے۔
''إن الذي حرم شربھا، حرم بیعھا وأکل ثمنھا''.(الھدایۃ، کتاب الأشربۃ:٤/٤٩١، شرکت علمیۃ، ملتان)
''(ولا یجوز بیعھا)لحدیث مسلم:''إن الذي حرم شربھا، حرم بیعھا''.(تنویر الأبصار مع الدر المختار، کتاب الأشربۃ:٦/٤٤٩، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی