والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنا

والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر کوئی سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلہ میں مقیم ہو تو وہ اپنے والدین کی اجازت کے بغیر حج نہیں کرسکتا ، کیا یہ بات صحیح ہے یا غلط؟

جواب

یہ بات بالکل غلط ہے، سعودیہ میں مقیم شخص والدین کی اجازت کے بغیر بھی حج کر سکتا ہے۔

لما في الهندية:

"ويكره الخروج إلى الحج إذا كره أحد أبويه إن كان الوالد محتاجا إلى خدمة الولد وإن كان مستغنيا عن خدمته فلا بأس والأجدادوالجدات عند عدم الأبوين بمنزلة الأبوين".(كتاب المناسك،1/220،221،رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی