کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اسلامی اور غیر اسلامی نئے سال کی مبارک باد دینا جائز ہے؟
نئے سال کی مبارک باد دینا،اس کا خیر القرون اور سلف صالحین سے ثبوت نہیں،لہٰذا یہ اسلامی طریقہ نہیں ،اس لیے اس سے اجتناب ضروری ہے۔لما في الاعتصام:
’’وقال أحمد بن أبي الحواري: من عمل بلا اتباع سنۃ فباطل عملہ‘‘.(الباب الثاني في ذم البدع....،فصل الوجہ الرابع من النقل،ص:74،دارالمعرفۃ بیروت)
وفي الدر مع الرد:
’’وکل مباح یؤدي إلیہ فمکروہ‘‘.
(قولہ:فمکروہ) الظاھر أنھا تحریمیۃ ،لأنہ یدخل في الدین مالیس منہ‘‘.(کتاب الصلاۃ،باب سجود التلاوۃ،مطلب في سجدۃ الشکر:2/720،رشیدیۃ).
فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/306