میت کے ایصالِ ثواب کے لیے قبرستان میں مٹھائی تقسیم کرنا

میت کے ایصالِ ثواب کے لیے قبرستان میں مٹھائی تقسیم کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے ایصال ثواب کے لیے قبرستان میں مٹھائی تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قبرستان میں مٹھائی تقسیم کرنا شریعت میں ثابت نہیں، اس بے اصل چیز کو چھوڑنا ضروری ہے، اس عمل سے مقصود میت کے لیے ایصال ثواب ہے، تو گھر میں اس کی جانب سے خاموشی کے ساتھ صدقہ وغیرہ کر کے ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے۔
لما في صحیح البخاري:
عن عائشۃ رضي اللہ عنہا قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:«من أحدث في أمرنا ھذا مالیس فیہ فھو ردٌ». (کتاب الصلح، رقم الحدیث:2697، ص:440،دارالسلام).فقط. واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/75