محرم الحرام میں کالالباس پہننا

محرم الحرام میں کالالباس پہننا

سوال

مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں  کہ محرم الحرام میں جو مخصوص لباس ( کالا کپڑا) زیب تن کیا جاتا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

کالے رنگ کا لباس جو محرم کے مہینے میں مخصوص دنوں میں پہنا جاتا ہے ،یہ روافض کا شعار ہے ،اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

''ویکرہ للرجل تسوید الثیاب وتمزیقھا للتعزیۃ.'' (مجموعۃ الفتاوی علی ھامش خلاصۃ الفتاوی،کتاب الکراھیۃ ٤/٣٤٥، رشیدیہ)
''وقص الشارب إمارۃ أھل السنۃ والجماعت، وترکہ إمارۃ الرفض، وکذا لبس السواد.'' ( بزازیۃ علی ھامش الھندیہ، کتاب السیر،٦/٣١١، رشیدیہ)

''وعنہ: أی ابن عمر رضی اﷲ عنہ، قال : قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم: ''من تشبہ بقوم'' أی من تشبہ نفسہ بالکفار مثلاً فی اللباس وغیرہ ، أو بالفساق أو الفجار أو بأھل التصوف والصلحا والأبرار، ''فھومنھم'' أی فی الإثم والخیر.'' ( مرقاۃ المفاتیح، کتاب اللباس، ٨/١٥٥، رشیدیہ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی