ماہ صفر کے متعلق ایک من گھڑت روایت

ماہ صفر کے متعلق ایک من گھڑت روایت

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے؟

’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ صفر کے مہینے میں ساری آفتیں اور مصیبتیں زمین پر اترتی ہیں،اس لیے ان سب سے حفاظت کے لیے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یا باسط ،یاحافظ کا ورد کریں‘‘

جواب

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت نہ مل سکی،اور جب تک کوئی روایت معتبر سند کے ساتھ موجود نہ ہو، اس کی آپﷺ کی طرف نسبت کرنا،یا اس کو بیان کرنا جائز نہیں،لہٰذا ایسی روایت بیان نہ کی جائے۔
لما في الصحیح لمسلم:
’’حدثني محمد بن عبداللہ بن قھزاذ من أھل مرو،قال:سمعت عبدان بن عثمان یقول:سمعت عبداللہ بن المبارک، یقول:الإسناد من الدین،ولولا الإسناد لقال من شاء ما شاء‘‘.(مقدمۃ،ص:۱۱،دارالسلام).
وفي الصحیح للبخاري:
حدثنا أبو معمر،قال :حدثنا عبدالوارث عن عبدالعزیز،قال:أنس إنہ لیمنعني أن أحدثکم حدیثا کثیرا:أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ،قال:من تعمد علي کذبا فلیتبوأ مقعدہٗ من النار‘‘.(کتاب العلم،باب إثم من کذب علي:۲۴،دارالسلام للنشر والتوزیع).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:180/192