عورت کے لیے حالت احرام میں موزے ،دستانے پہننے کا حکم

عورت کے لیے حالت احرام میں موزے ،دستانے پہننے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کے لیے حالتِ احرام میں موزے یا دستانے پہننے کا کیا حکم ہے؟

جواب

عورت کا احرام کی حالت میں موزے یا دستانے پہننا جائز ہے، البتہ نہ پہننا بہتر ہے۔

لما في التنویر مع الدر:
’’(وتلبس المخیط) والخفین والحلي‘‘.
قال إبن عابدین رحمہ اللہ تعالیٰ:
’’(قولہ: والخفین) زاد في البحر وغیرہ: والقفازین .قال في البدائع:لأن لبس القفازین لیس إلا تغطیۃ یدیھا وأنھا غیر ممنوعۃ عن ذلک، وقولہ علیہ الصلاۃ والسلام:˒˒لا تلبس القفازین˓˓ نھی ندب حملناہ علیہ جمعا بین الأدلۃ‘‘.(کتاب الحج، مطلب في مضاعفۃ الصلاۃ بمکۃ،۳/۶۳۰،رشیدیۃ).
(وکذا في غنیۃ الناسک،فصل في احرام المرأۃ،ص:۱۵۵،المصباح).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر:179/107

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی