عورت کا عدت کے ایام میں حج پر جانے کاحکم

عورت کا عدت کے ایام میں حج پر جانے کاحکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جس عورت کا شوہر مر جائے وہ اپنی عدت ختم ہونے سے پہلے عدت میں حج کے لئے جا سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں عدت ختم ہونے سے قبل عورت کا حج کے لیے جانا شرعا درست نہیں، عورت کو چاہیے کہ وہ اس حکم شرعی پر عمل کرے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو حج کا ثواب عطا فرمادیں۔ فقط ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

فتویٰ نمبر:20/765

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی